وادی کشمیرمیں پہلی بارکرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار، کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔تیمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔شیڈول کے مطابق 6 اگست کو پہلا میچ رات ساڑھے 8بجے میرپوررائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 7 اگست کو دوپہر2بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز،7 اگست کو راساڑھے7بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 8 اگست کو دوپہر2بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز، 9 اگست کو دوپہر2بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز، 9 اگست کو اور شام ساڑھے 7بجیراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 10 اگست کو دوپہر 2 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز، 11 اگست کودوپہر 2 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجیکوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز،12 اگست کودن 11 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز اور شام ساڑھے 7بجیراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،13 اگست کودن 11 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجیمظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز کا میچ کھیلا جائیگا ۔،14 اگست کوسہ پہر 4بجے کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، 15 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)،16 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) جبکہ 17 اگست کوشام 7 بجے فائنل (کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم) کھیلا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close