ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بادشاہ جسے محمد حفیظ نے 8سال سے ایک بھی بائونڈری لگانے کا موقع نہیں دیا

پراویڈنس (پی این آئی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ میں بائولنگ کا آغاز کرنے والے آل رائونڈر محمد حفیظ نے یونیورسل باس کہلانے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو گزشتہ 8 برس میں باؤنڈری لگانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2013ء میں کیریبیئن لیگ کے بعد سے اب تک کرس گیل نے محمد حفیظ کی 53 گیندوں کا سامنا کیا ہے لیکن وہ آج تک ان کی کسی گیند کو باؤنڈری کے پار نہیں پہنچا سکے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوئے تاہم دوسرا میچ گرین شرٹس نے سات رنز سے جیتا۔ اس میچ میں محمد حفیظ کو زبردست باؤلنگ کی بنا پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں چار اوورز میں صرف چھ رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ نے ایک اوور میڈن بھی کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close