کم ترین ٹی ٹونٹی اننگز میں 20 نصف سنچریاں ، بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور ( آن لائن ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کم ترین ٹی ٹونٹی اننگز میں 20 نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 40 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی ، یہ ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 20 ویں نصف سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں 20 ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابراعظم اب تک 59 ٹی ٹونٹی میچز کی 56 اننگز میں 46.89 کی اوسط سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں نے یہ رنز 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 65 ٹی ٹونٹی اننگز کھیل کر 20 نصف سنچریاں سکور کی تھی جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما نے 88 اننگز کھیل کر اتنی نصف سنچریاں سکور کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close