بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے: شاہد آفریدی

لاہور ( آن لائن ) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز کو کھیلنے سے روکنے اور انھیں دھمکی دینے پر شاہد خان آفریدی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی لیگ ہے۔شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک شاندار شو کریں گے، ہم ایسے رویے کے باعث پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘۔یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close