گیانا (پی این آئی ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اوپنر بیٹسمین محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ محمد رضوان نے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 748 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل آٗئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے 2019ء میں 20 اننگز کھیل کر 748 رنز سکور کیے تھے ، محمد رضوان نے صرف 14 اننگز میں 94 کی اوسط اور 140.03 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 752 رنز سکور کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن 2019ء میں 729 رنز سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے، ہالینڈ کے میکس او ڈوڈ2019ء میں میں 702 رنز کے ساتھ چوتھے اور بھارت کے شیکھر دھون 2018ء میں 689 رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جاری ہے جس میں اوپنر محمد رضوان 36 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان کی 46 رنز کی اننگز میں دو بلند و بالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں