کیپ ٹائون (پی این آئی)جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت سے ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہیکہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہاکہ پلیئرز ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں