بھارت کی دہمکی، غیر ملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ سے انکاری ہو گئے

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہو گا ۔کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا۔جس کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے انگلش اور افریقی کرکٹرز کو ہر صورت روکنے کا پیغام دیا اور کے پی ایل میں حصہ لینے پر کھلاڑیوں کو بھارت میں داخلے پر پابندی کی دھمکی دی۔کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ اور افریقی بورڈ نے تاحکم ثانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ مزید لوکل کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کے پی ایل سے چھ غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوئے ہیں ان میں ہرشل گبز، میٹ پرائر، ٹینو بیسٹ اور مونٹی پینسر و دیگر شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close