پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی زخمی ہو گئے

لندن (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیںجس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ڈاکٹرنے اعظم خان کو 24 گھنٹے کے لیے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سوموار کے روز ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان کی دستیابی کا فیصلہ سوموارکو ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close