سکردو (پی این آئی) شدید موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش پہاڑوں پر ہی دفن کردی گئی ہے۔پہاڑوں کے بیٹےعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کرنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں پہاڑوں پر پاکستان کا جھنڈا لگے ایک تصویر شیئر کی۔ساجد سدپارہ نےاپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے ہیرو علی سدپارہ کی لاش کے ٹو پر سی فور کے مقام پردفن کردی ہے، ارجنٹائناسے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما نے لاش کو بوٹل نیک سے کیمپ فورتک لانے میں بڑی مدد کی۔ساجد سد پارہ نے لکھا کہ میں نے اس موقع پر پوری قوم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی اور قرآن کی تلاوت کی اور میت کو پاکستانی جھنڈے کی نشانی کے ساتھ دفن کردیا ہے۔ساجد سدپارہ نے اس حوالے سے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا کہ کیا وہ اپنے والد کی میت کو پھر کبھی نیچے لائیں گے یا پھر وہیں دفن کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں