شاہد خان آفریدی کی میدان میں واپسی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی)شاہد خان آفریدی کی میدان میں واپسی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نےنیپال میں ہونے والی ٹی 20لیگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیپال میں رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والی ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے۔شاہد آفریدی کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق خود ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نیپال جانے کے لیے تیار ہوں اور مزید حسین جگہیں دیکھنے کا ‏موقع ملا گا جیسا کہ سن رکھا کہ اس جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close