پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان کے پاس اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا شاندار موقع

لاہور (پی این آئی ) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین 4 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز بدھ کے روز کیننگٹن اوول ، برج ٹاؤن ، بارباڈوس میں ہوگا۔ یہ دونوں ٹیموں کے مابین چھٹی باہمی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی ، پاکستان نے پچھلی 5 ٹی ٹونٹی سیریز میں سے 4 میں فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز پر اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے 2011ء میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا واحد ٹی ٹونٹی میچ جیتا تھا جس کے بعد پاکستان نے اپنی بالا دستی قائم کررکھی ہے۔مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے 14 میچوں میں سے پاکستان نے 11 جیتے اور اسے صرف 3 میں شکست ہوئی۔ ان میں سے ویسٹ انڈیز میں 7 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے پاکستان نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 2018ء میں کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی تھی۔آخری بار جب دونوں ٹیموں نے کیریبین سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی تھی تو 2017ء میں پاکستان نے 4 میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی تھی۔ ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کیرون پولارڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈین ٹیم 235 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں 0-4 سے کلین سویپ کرنے کی صورت میں پاکستان 263 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔بلے بازوں میں پاکستانی کپتان بابراعظم اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے ساتھی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 7ویں نمبر پر ہیں۔ 8ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لیوس ہیں۔ ویسٹ انڈین کے بائیں ہاتھ کے سپنر فیبیان ایلن بولروں میں 10 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹی 20 بالرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 نمبر پر ہیں۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان کے پاس اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا شاندار موقع

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close