شاباش شہروز کاشف، پاکستانی کوہ پیما نے 19 سال کی عمر بلند ترین چوٹیاں سر کر کےعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

سکردو (پی این آئی) 19 سالہ پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔8 ہزار 611میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف نے2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں