پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل، پانچ کی بجائے کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟

جمیکا(پی این آئی)آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کے دوران ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیاہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے مطابق اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ کی بجائے چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی 20 میچ اب 27 جولائی کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔دوسرا ٹی 20 میچ 31جولائی،تیسرا میچ یکم اگست اور چوتھا ٹی 20 میچ3اگست کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے شروع ہوگا۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول تبدیل،پانچ کی بجائے کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close