اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان افغانستان میں شیڈول ون ڈے سیریز سے متعلق اہم خبر سا منے آگئی ہے کہ یہ سیریزسری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔ یا د رہے کہ افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں