پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ٹی ٹونٹی میچ کب کھیلا جائیگا؟ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

بارباڈوس(پی این آئی) دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا جہاں قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی گئی۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close