انگلینڈ سے بدترین شکست، بابر اعظم نے ٹی 20 سیریز ہارنے کی اہم وجوہات بتا دیں

مانچسٹر (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 سیریز ہارنے کی اہم وجوہات بتا دیں ، کہا کہ غلطیاں نہ کی جاتیں تو نتائج مختلف ہوتے ۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ کیا غلطیاں ہوئیں ، انہیں سدھارنے کیلئے کام کرنا ہوگا ، ہماری وکٹیں اوپر نیچے گرتی گئیں جس کے باعث ٹیم پر پریشر آتا گیا۔ کسی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کے باعث میچ نہیں ہارے بلکہ ذاتی غلطیوں کے باعث نتیجہ تبدیل ہوا ہے ، امید کرتے ہیں دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھے نتائج دیں گے ۔پاکستانی ٹیم گزشتہ رات انگلینڈ کے سے ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ اور سیریز ہاری تھی ، انگلینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنےنام کی ۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔قومی ٹیم اب ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی ، دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز شیڈول ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close