پاکستان کرکٹ ٹیم کی مانچسٹر میں نماز عید کی ادائیگی، سرفراز احمد نے خطبہ دیا

مانچسٹر(آئی این پی)انگلینڈ میں موجودپاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی، سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا۔ بڑی عید پر جہاں سب کل اپنے اپنے گھروں پر خوشیاں منا رہے ہونگے وہیں قومی کھلاڑی قومی فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے نماز عید ادا کی جس کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گلے بھی ملے۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے جاپان میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے اولمپک ویلج میں دیگر مسلم ممالک کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close