دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، بابراعظم نے اپنی ٹیم کی غلطی بتا دی، اگلے میچ میں کیا تبدیلی کرنے والے ہیں؟

کارڈف(پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ سکور کھا یا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو مومینٹم بلے بازوں نے شروع میں بنا یا اس کے آگے لے کر نہیں چل سکے ۔کپتان نے کہا کہ میری اپنی وکٹ ایک اہم وقت پر گری لیکن ہمیں رنز کا تعاقب کرنا چاہیے تھا کیونکہ ہم یہ پہلے کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے سپن باولرز سے خوش ہوں لیکن ہمارے فاسٹ باولرز کو بہت زیادہ سکور پڑا اور ہم اگلے میچ میں اس چیز پر کام کریں گے ۔بابراعظم نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں پرفارمنس بہتر کرنے کی امید رکھتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close