انگلینڈ کی خاتون کرکٹر بابراعظم پر فدا ہو گئیں، شائقین کرکٹ نےانگلش خاتون کرکٹر کو بھابھی قرار دیدیا

لندن (آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے زیرِ گردش ہیں۔انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی قومی بھابھی قرار دے رہا ہے، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دے دی۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا ہے کہ لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکائونٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5یا 6ہزار لائکس آتے تھے لیکن بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close