انگلینڈ سے شرمناک شکست پر شائقین کرکٹ پھٹ پڑے، احتجاج، گو مصباح گو کے نعرے

برمنگھم(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کی جانب سے 3ایک روزہ میچ کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی مداح برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر سراپا احتجاج ہوگئے۔ناراض شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر گو مصباح گوکے نعرے لگائے گئے جب کہ کئی شائقین اسٹیڈیم سے اٹھ کر چلے گئے۔اسٹیڈیم کے باہر موجود ایک مداح نے پاکستانی بولنگ، فیلڈنگ کو بے بیکار قرار دیا اور بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔اسکاٹ لینڈ سے میچ دیکھنے کے لیے برمنگھم آنے والے شائقین نے انگلینڈ کی بی ٹیم سے شکست کو کوچ مکی آرتھر اور انضمام کے کمبی نیشن کو خراب کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔ایک مداح کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم کرکٹر ہے اور کرکٹ کا حال سب نے دیکھ لیا ہے جنہوں نے ہماری قومی ٹیم کو وائٹ واش وہ انگلینڈ میں کانٹی کھیلتے تھے۔اسٹیڈیم کے باہر موجود ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ مصباح کو کہیں ہماری ٹیم کی جان چھوڑدیں، زمبابوے چلے جائیں یاپھر کسی چھوٹی یا کلب لیول کی ٹیم کی کوچنگ کریں، بابراعظم بہت اچھا کھیلے لیکن ہمارے بولرز نے ہمارا نام مٹی میں ملادیا۔شائقین کا کہنا تھا کہ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو۔مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر گو مصباح گو کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔کچھ مداحوں نے مزاخیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقاراور مصباح پہلی ہے۔پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد کچھ مداح صدمے کے باعث اپنے الفاظ بیاں نہیں کر پا رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close