دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی) دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔وہ شوکت خائم اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے۔ان کی بیٹی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ بیٹی نے بتایا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہورمیں کیموتھراپی ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کواسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close