عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افرادنے کرکٹر پر مکوں کی بارش کر دی ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)کرکٹر عمراکمل پر تشدد کا معاملہ،عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روکا اور عمراکمل کو مکے مارتے رہے،شہریوں کے آنے پر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود تین افراد نے انھیں روکا اور عمر اکمل پر مکوں کی بارش کردی۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں۔ عمراکمل سے جھگڑے کا واقعہ2 روزقبل ڈیفنس بی میں پیش آیاتھا۔ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل کے فین ہیں،سیلفی لینے کی درخواست کی جبکہ ہم نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ کرکٹر عمر اکمل نے ایف آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ شراب کے نشےمیں دھت شیخ علی نامی شخص تین ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر آ یا اور تشدد شروع کردیا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے،جن میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاوئن،شیخ علی ، اویس امجد ، اسلم شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close