عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بھڑک اٹھے

لندن (پی این آئی) انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں میں شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی ہے، پاکستانی قومی ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بھڑک اٹھے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سیریز تین صفر سے انگلینڈ جیتے گا ، سرفراز احمد سے بہتر مڈل آرڈر بیٹسمین کوئی نہیں ہے ، انگلینڈ نے کاﺅنٹی کرکٹ کے پلیئرز کو چند گھنٹے پہلے ٹیم میں شامل کیا ، بابراعظم کو آوٹ سوئنگ گیند پر مشکل ہو تی ہے ۔ شعیب اختر کا کہناتھا کہ ٹی ٹوینٹی کے پلیئر ز ون ڈے اور ون ڈے کے پلیئرز کو ٹی ٹوینٹی کھلا رہے ہیں ،پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کریں ، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں ہے ، صہیب مقصود کو ٹی ٹوینٹی کی پرفارمنس پر منتخب کیا اور اسے ون ڈے میچز کھلا رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close