بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر محمد عامر پر شدید تنقید

ڈربی(آئی این پی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر محمدعامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عامر اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کریگا تو قومی ٹیم کیلئے دروزاے عامر کیلئے کھلے ہیں، اگرعامرسلیکٹرز کو متاثر نہیں کریگاتوکیسے کھیلے گا؟ یہ قومی کرکٹ ہے، کوئی فرنچائز ٹیم نہیں کہ من پسند کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے، انگلینڈ کی کنڈیشنز کو جانتے ہیں، سخت گرمی سے نکل کرانگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرناتھوڑا مشکل ہوتاہے، ہمارے بولرز انگلینڈ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بالرز سے توقعات زیادہ ہیں،بالنگ اٹیک کم بیک کریگا۔ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر محمد عامر کی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان سے ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا کے زریعے اس ملاقات کا علم ہوا،وسیم خان پی سی بی کے بڑے ہیں ان کی مرضی وہ جس کھلاڑی سے چاہے ملاقات کرسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے محمد عامر کو بڑا بولر قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وسیم خان سے ملاقات کے بعد عامر کی مرضی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلے یا ریٹائرمنٹ لے، وہ اپنے کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرے گا تو قومی ٹیم کے لئے دروزاے عامر کے لئے کھلے ہیں، اگرعامرسلیکٹرز کو متاثر نہیں کریگاتوکیسے کھیلے گا؟۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ قومی کرکٹ ہے، کوئی فرنچائز ٹیم نہیں کہ من پسند کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز کو ہم جانتے ہیں، سخت گرمی سے نکل کرانگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرناتھوڑا مشکل ہوتاہے، ہمارے بولرز انگلینڈ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بالرز سے توقعات زیادہ ہیں،بالنگ اٹیک کم بیک کریگا۔بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا تھا کہ انگلش بلے بازوں کیخلاف اچھی حکمت عملی بنائیں گے، حارث رف، شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں نمایاں کھیل دکھائیں گے، محمدحسنین او رشاداب خان سے بھی توقعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close