پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ون ڈے سیریز، انگلینڈ نے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

برمنگھم(پی این آئی ) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز والے سکواڈ کو برقرار رکھا ہے ۔ایون مورگن انگش ٹیم کی کپتانی کریں گے ، ٹیم میں معین علی ، جونی برسٹو ، ٹام بنٹن، سیم بیلینگز، سیم کیوران ، ٹام کیوران ، لایم ڈاو¿سن، جارج گیرٹن ، لائم لیونگسٹن، عدیل راشد، جوئے روٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلیے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8جولائی سے ہوگا۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close