شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، پاکستانی کرکٹر پر 8سال کی پابندی لگ گئی

دبئی (پی این آئی ) آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹرز عامر حیات اور اشفاق احمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے دونوں کھلاڑیوں پر ہر طرح کی کرکٹ پر 8 سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے جرم میں ملوث پایا ہے، کرکٹرز نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی ۔پریس ریلیز میں آئی سی سی کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ عامر اور اشفاق دونوں میچ فکسرز کے خطرے کو سمجھنے کے لئے کافی عرصے سے اعلی سطح پر کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ متحدہ عرب امارات کے دونوں کھلاڑی آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کے متعدد سیشنوں میں شریک ہوئے اور انھیں معلوم تھا کہ کسی بدعنوانی کی سرگرمی میں ملوث ہونے سے کیسے بچنا ہے۔ وہ ان ذمہ داریوں میں ناکام رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ستمبر میں ورلڈ کپ 2019ء کوالیفائر میں کرکٹ کرپشن کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close