پاکستان کیلئے کھیلوں، ورلڈ کپ جتواؤں، شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب

اسلام آباد (پی این آئی )شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز نے بتایا ہےکہ ان کا تعلق لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close