ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل

دبئی(آئی این پی)رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے تاہم اس نے ٹورنامنٹ کی یو اے ای میں میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں،آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہونیکا عندیہ دیدیا،یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک وینیو کے بارے میں بتانے کا کہا تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close