کراچی (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق ٹی ٹونٹی کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ شاھد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے، یونس خان والے تنازعے کے پیچھے جو لوگ تھے وہ آج پی ایس ایل میں تین ٹیموں کے فرنچائز چلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نےنجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میںانکا کہنا تھا کہ اکثر سلیکشن کے فیصلے میڈیا کے دباو پر ہی ہوجاتے ہیں جس پر راشد لطیف کا جواب ہاں میں تھا اور اس کی تائید یونس خان نے بھی کی۔ایک اور سوال کہ اعظم خان سلیکشن خالصتاً میرٹ کی بنیاد ہر ہوا ہے جس کے جواب میں راشد خان نے ناں میں جواب دیا جبکہ یونس خان نے مسکراتے ہوئے ہاں کہا۔ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ شاھد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے مجھے لگتا ہے کہ یہ کے پی کے سے کلین سوئپ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں