کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پرتگال(آئی این پی) معروف پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ۔تفصیلات کے مطابق فوٹواینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سرفہرست انسٹاکا اپنا آفیشل اکاونٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں ، لیکن اگر شخصیات کی بات کی جائے تو رونالڈو دنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاونٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اپنے اکاونٹ سے صرف 476 صارفین کو فالوو کیا ہوا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیت چکے ہیں ، سات برس کی عمر میں فٹ بال کا جنون رونالڈو کو 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے پہلے پرتگال اسپورٹنگ کلب میں لے آیا۔وہ اپنے کیرئیر میں اب تک 31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے ” پلیئر آف دی سنچری ” کا اعزاز بھی اپنے نا م کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close