شعیب اختر نے پی ایس ایل 6 فائنل کے فاتح کی پیش گوئی کردی

لاہور (آئی این پی) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل چیمپئن بننے کی پیشن گوئی کردی۔ 45 سالہ شعیب اختر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پشاور زلمی کی رنز سکورنگ کی صلاحیت نے انہیں پی ایس ایل فائنل سے پہلے ہی ملتان سلطانز پر سبقت دلاتی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ملتان سلطانز کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔میرے خیال میں وہ آسانی سے ٹائٹل جیت سکتے ہیں کیوں کہ اگر وہ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو لگ بھگ 200 بناسکتے ہیں ، وہ 250 بھی بناسکتے ہیں۔ اگر وہ ہدف کا تعاقب کریں تب بھی کوئی بھی ٹارگٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ شعیب اختر نے دعوی کیا کہ سمارٹ مینجمنٹ نے ان کی طرف سے صحیح کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور ان سے اچھی کارکردگی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ اور سنجیدہ انتظامیہ ڈرافٹس کے دوران اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا اور اچھے انداز میں ان پر دباؤ ڈالے گا۔فرنچائزز ایک کاروبار ہے اور آپ کو اس طرح سے چلانا ہوگا۔ میرے یہ کہنے کی وجہ یہ ہے کیونکہ جب آپ کسی کھلاڑی کو ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کچھ چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آپ اپنے کھلاڑیوں سے ایک خاص قسم کی کرکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، ایک بار جب آپ کے پاس جوناتھن ویلز جیسے کھلاڑی ہوں جس نے 50 رنز بنائے اور ایڈیلیڈ کے لئے کھیلا تو اس نے بڑا نام نہ ہونے کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کوالیفائر اور ایلیمینٹرز میں جانے والی بہترین ٹیم تھی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کوالیفائی کیا لیکن اس موقع سے فائدہ اٹھا نہیں سکا ،اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ شروع سے ہی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close