کرکٹر شعیب اختر کو سفیر مقرر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔ شعیب اختر نے لکھا ہے کہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جُڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔۔۔۔

فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

کراچی( آن لائن) فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا۔22 سالہ عثمان علی ولد انور علی کو دوران میچ دل کا دورہ پڑا۔ عثمان علی ولد انور علی ینگ رشیدآباد فٹبال بال کلب کا کھلاڑی تھا۔ لیاری کے علاقے گبول پارک میں دوران میچ اس کی طبیعت خراب ہوئی۔عثمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، لیکن دوران علاج وہ چل بسا ہوگیا۔ عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا، مرحوم کی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ عثمان علی نے سوگواران میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close