جیک ولڈر متھ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا

ابوظہبی(آئی این پی) جیک ولڈر متھ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔کراچی کنگز کی اننگز کے 19ویں اوور میں دانش عزیز انتہائی جارحانہ موڈ میں نظر آئے، انھوں نے گذشتہ 2اوورز میں 20رنز دینے والے بولر کا چوکے کے ساتھ استقبال کیا،پھر مسلسل 3چھکے جڑنے کے بعد اگلی نوبال کو بھی فضائی روٹ سے باہر بھیج دیا،اختتامی دونوں گیندوں پر 2،2رنز بنے۔مجموعی طور پر جیک ولڈر متھ نے 33رنز دیے جو پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close