پی ایس ایل 6 کا پلے آف مرحلہ آج شروع ہو گا، کون کونسی ٹیمیں آمنے سامنے ہو گیں؟

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کا پلے آف مرحلہ (آج)پیر کو شروع ہو گا۔کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیگی جبکہ پہلاایلمنیٹر میچ بھی (آج)پیر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔لیگ میچز میں بابر اعظم 6نصف سنچریوں کی مدد سے 501رنز بنا کر ٹاپ اسکور ہیں جبکہ محمد رضوان 470رنز بنا کر دوسرے کامیاب بلے باز ہیں ،بولنگ میں نواجوان بائولر شاہنواز دہانی20وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ ، شاہین شاہ آفریدی 16وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور پلے آفس کی چاروں ٹیمیں کنفرم ہو چکی ہیں۔پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم نے 10، 10میچز کھیلے جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ کا کوالیفائر(آج)پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پہلاایلمنیٹر میچ بھی (آج)پیر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔دوسرا یلیمنٹر22جون کو کھیلا جائیگا جبکہ پی ایس ایل6کا فائنل24جون کو کھیلا جائیگا۔بیٹنگ میں کراچی کنگز کے بابر اعظم 6نصف سنچریوں کی مدد سے 501رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے، ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 71.57ہے۔ملتان سلطانز کے محمد رضوان 470رنز بنا کر دوسرے، سرفراز احمد 321رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 10میچز میں 312جبکہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے 304رنز بنائے۔بولنگ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی 9میچز میں 20وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16وکٹیں حاصل کرکے دوسرے، پشاور زلمی کے وہاب ریاض 14 وکٹیں لے کر تیسرے جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر 13وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے لیگ اسٹیج میں 12، 12وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close