لاہور (آن لائن )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامرکواہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامرسے کوئی ذاتی ایشونہیں۔ میری کپتانی میں ہی اس نے کم بیک کیا، عامرکی کارکردگی ان کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ تھی۔ عامرنے خود انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ اگرمحمد عامرریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں اوران کی کارکردگی اچھی ہوتو ان کی سلیکشن کے بارے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ورلڈ کپ سے پہلے ضرورت کے مطابق کسی بھی ہرفارمر کو منتخب کرسکتے ہیں، کوویڈ اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پہلے ٹیموں کا اعلان مجبوری تھی۔ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ آصف علی اور افتخار احمد پہلے بھی پرفارم کرکے آئے تھے۔ فرنچائز کرکٹ اورانٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے، ضروری نہیں جو پی ایس ایل کی کنڈیشنز میں پرفارم نہیں کررہا وہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزجا کربھی کارکردگی نہ دکھائے ،اس وقت جو لڑکے ٹیم میں ہیں ان سے اچھی کارکردگی لینے کی کوشش کریں گے۔ مصباح الحق نے واضح کیا کہ حارث سہیل، سعود شکیل اورعبداللہ شفیق کو کیمپ میں ون ڈے میچز کھلاکر تیار کررہے ہیں۔ تینوں بلے باز کیمپ میں اچھا کھیل رہے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ون ڈے کے لئے تیار بھی ہوں۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں