یہاں سب صحیح ہے، جو فیلڈ میں ہوتا ہے اسے فیلڈ میں ہی رہنے دو، سرفراز احمد کا شاہین شاہ کو جواب

ابوظہبی(آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کے مابین تنازع حل ہوگیا، سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے معذرت کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بھائی کہہ دیا۔سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سب صحیح ہے، جو فیلڈ میں ہوتا ہے اسے فیلڈ میں ہی رہنے دو۔سرفراز نے شاہین شاہ کیلئے لکھا کہ آپ پاکستان کے اسٹار ہیں اور میرے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں۔انہوں نے نوجوان بولر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ساتھ ہی سابق کپتان نے آل از ویل بھی کہہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close