پی ایس ایل 6، آج کون کون سی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی؟ شائقین کیلئے اہم خبر

ابو ظہبی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ چھ میں (آج)جمعہ کوملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں آمنے سامنے ہونگی ۔ملتان سلطانز کی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اتریگی ،ٹیم کے دیگرنمایاں کھلاڑیوں میں شاہد خان آفریدی ، عمران طاہر، کارلوس براتھویٹ ، جانسن چارلس اور کرس لین شامل ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پہلے نمبر پر ہے،لاہور قلندرز کی ٹیم کی کمان مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سنبھالیں گے۔ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بین کٹنگ ،آندرے رسل، ٹام بنٹن اور ڈیل سٹین جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 10پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 24 جون کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close