سرفراز سے نوک جھونک، شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی

ابوظہبی(آئی این پی) پی ایس ایل 6میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران سرفراز احمد سے گرما گرمی کے معاملے پر شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد سے معذرت کرلی۔شاہین آفریدی نے لکھا کہ سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، میچ جو بھی کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی موومنٹ تھا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی عزت کے لیے مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ان کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close