ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

ابوظہبی(آئی این پی)ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کی اور 100رنز سے زائد مارجن سے جیتنے والی پہلی پی ایس ایل ٹیم بن گئی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71رنز سے ہرایا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 73رنزپرآئوٹ ہوئی اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی۔اس شکست کے بعد کوئٹہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close