نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج سے شروع ہو گا

سائوتھمپٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل (آج)جمعہ سے سائوتھمپٹن میں شروع ہو گا۔ بڑے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن جبکہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں بھارت نے 17میں سے 12میچ جیت کر 520پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ 11 میں سے 7میچ جیت کر 420پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔نیوزی لینڈ نے حال ہی میں انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دے کر بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ٹیسٹ کی عالمی درجہ میں اس وقت نیوزی لینڈ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close