فرسٹ کلاس کرکٹر کے ساتھ فراڈ، لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

کراچی (پی این آئی) فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے دھوکے سے لوٹ لیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فضل سبحان کا کہنا ہےکہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی توانہوں نے مجبوراً سوزوکی چلانا شروع کر دی، اس دوران ایجنٹ نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کا کنٹریکٹ دلوانے کا خواب دکھایا جس کے لیے انہوں نے زمین اور زیوربیچ کر قرض لیا اور رقم ایجنٹ کو دی۔ فضل سبحان کے مطابق ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن رقم لی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔کرکٹر نے سکیورٹی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ فضل سبحان اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close