آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان کر دیا

دبئی(آئی این پی)آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان کر دیا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو8لاکھ ڈالر انعام سے نوازا جائیگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن کا فائنل 18جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کیلئے آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح سائیڈ کو 16لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا، ہارنے والی ٹیم کو بھی 9سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 8لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو 4لاکھ 50ہزار ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3لاکھ 50ہزار ڈالر پائے گی، پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 2لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ باقی 4ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں