محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی؟ مداحوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہو گئے ہیں ، فاسٹ باولر نے بتایا کہ وسیم خان سے ملاقات ہوئی ہے جس دورا ن انہوں نے تحفظات سنے ہیں ۔فاسٹ باولر محمد عامر نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان میرے گھر آئے اور تمام تحفظات سنے ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے پہلے لاہور میں گھر پر ملاقات ہوئی ، پہلی بار ہوا کہ بورڈ نے کھلاڑی کے مسائل سننے میں سنجیدگی دکھائی ، وسیم خان نے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، برف دونوں جانب سے پگھل رہی ہے ، گھر آئے مہمان کی عزت کرنا میرا فرض ہے ، خود سے زیادہ ہمیشہ پاکستان کا سوچتا ہوں ۔وسیم خان کی جانب سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر محمد عامر نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ۔یاد رہے کہ محمد عامر نے کوچز سے اختلاف کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close