ابوظہبی (آئی این پی)ویسٹ انڈین آل رانڈر اور پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز اندرے رسل کا سی ٹی سکین کلیئر آیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے آندرے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی جس کے بعد اب انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مسلسل شکست کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور رسل کی انجری بھی سرفراز الیون کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے گیند باز موسی خان نے شاٹ پچ گیند کرائی تھی، جس کو رسل کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی سر پر آکر لگی۔ خوش قسمتی سے رسل ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی البتہ انہیں اتنظامیہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں