پے در پے شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا مداحوں کیلئے پیغام

کراچی(آئی این پی)پی ایس ایل سکس میں ناکامیوں کے بھنور میں گھری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ یہ سال ہمارے لئے اتنا اچھا نہیں رہا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، وعدہ کرتے ہیں اگلے دس سال بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ندیم عمر نے مداحوں سے ٹیم پر اعتماد رکھنے اور سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close