کوپن ہیگن (پی این آئی) کوپن ہیگن میں ہونے والے یورو کپ کے میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں ڈنمارک کے فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد میچ معطل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہےانہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔واقعے کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں