پی ایس ایل6 ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

ابوظبی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ )پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن میں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ جمعرات کو ابوظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close