دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں فالو آن سے متعلق وضاحت پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا ہے۔آئی سی سی نے انگلینڈ کے ساتھمپٹن میں 18سے 23جون تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں جوڑے گئے اضافی دن سے متعلق یہ وضاحت دی۔واضح رہے کہ عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالفت ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لیے بلا سکتی ہے۔میچ کے دنوں کی تعداد کم ہونے پر رنز کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے، تین یار چار دنوں کے میچ میں 15 رنز، دو دن کے میچ میں 100 اور ایک دن کے میچ میں 75 رنز کی لیڈ فالو آن کے لیے درست ہوتی ہے۔وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو آرٹیکل 14.1 کھیل کی شروعات سے باقی دنوں (مقررہ ریزرو سمیت) کے مطابق نافذ ہوگا، جس دن پہلی اننگز شروع ہوتی ہے اسے پورے دن کے طور پر گنا جاتا ہے خواہ کھیل شروع ہونے کا وقت کچھ بھی ہو، پہلا اوور شروع ہونے کے بعد ہی پلے ڈے کانٹ ہوجائے گا۔آئی سی سی نے اس بارے میں بتایا کہ اگر پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا تو پہلی اننگز میں 200 رنز کی سبقت صرف 150 رنز تک کردی جائے گی، عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب صرف پہلے دن کا کھیل نہیں ہوپاتا لیکن ریزرو دن ہونے پر پہلے دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود 200 رنز کی ہی لیڈ درست ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں