پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیاگیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقینا نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close