پی ایس ایل کے میچ پاکستانی وقت کے مطابق کس وقت کھیلے جائیں گے، شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچز کا جزوی شیڈول جاری کر دیا گیاہے تاہم مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز 9 جون سے ہونے جارہاہے جو کہ 24 جون تک ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔لاہور میں پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران چھ ڈبل ہیڈرزکھیلے جائیں گے ، پاکستانی وقت کے مطابق میچزرات نو بجے شرو ع ہوں گے تاہم ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا ، ڈبل ہیڈرز والے روزدوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہو گا۔ پی سی بی کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچزکا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close